معروف امریکی ریسلر کا 71 برس کی عمر میں انتقال
امریکی میڈیا کے مطابق لیجنڈ ریسلر کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہو رہے تھے۔
کچھ ہفتے قبل ہلک ہوگن کی اہلیہ نے بھی ہلک ہوگن کے کوما میں ہونے کی افواہوں کی تردید کی تھی۔.
