بریکنگ نیوز

ترکیہ کی تجویز پر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بات چیت بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔

اکتوبر 30, 2025 admin
ترکیہ کی تجویز پر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بات چیت بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔

ترکیہ کی تجویز پر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بات چیت بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔

استنبول: پاکستان اور افغانستان نے مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے ہونے والے ابتدائی مذاکرات بے نتیجہ رہنے پر پاکستانی وفد کی آج وطن واپسی متوقع تھی، تاہم ترکیہ کے حکام کی درخواست پر وفد نے استنبول میں قیام بڑھا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ افغان حکام نے بھی سفارتی سطح پر رابطے کر کے مذاکرات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کی، جس کے بعد دونوں ممالک نے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ چاہتا ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وفد اب استنبول میں رہتے ہوئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گا تاکہ امن کے قیام کو ایک اور موقع دیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بات چیت کا محور پاکستان کا وہی بنیادی مطالبہ ہوگا کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔