بریکنگ نیوز

نیول چیف کا بحری دفاع میں مکمل جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور

اکتوبر 30, 2025 admin
نیول چیف کا بحری دفاع میں مکمل جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور

نیول چیف کا بحری دفاع میں مکمل جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ روایتی اور غیر روایتی بحری خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے جنگی تیاری کا تسلسل برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہوئی، جس میں آپریشنل تیاریوں، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔