ٹرمپ اور شی جن پنگ کی چھ سال بعد تاریخی ملاقات
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان چھ سال بعد ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات، تجارت اور عالمی امور پر مفصل بات چیت کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چینی صدر سے دوبارہ ملاقات کر کے خوشی ہوئی ہے، اور پہلے ہی کئی معاملات میں پیش رفت ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق، آج مزید موضوعات پر بھی اتفاق رائے ہونے اور ممکنہ تجارتی معاہدے کی امید ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا اور چین کو ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے چاہییں، اور باہمی مفادات پر بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی تجارتی ٹیمیں اہم نکات پر متفق ہو چکی ہیں، اور اب دونوں کو ترقی کے لیے سازگار فضا پیدا کرنی چاہیے۔
