جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔
جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں پر 319 رنز بنائے، جس میں کپتان لاورا ویل ورڈٹ کی شاندار اننگز شامل تھی، جنہوں نے 169 رنز اسکور کیے۔ اوپنرز اور تیز بیٹسمینوں کی عمدہ شراکت نے ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی، جس میں تیزمین برٹس 45، ماریزانے 42 اور کلوئی ٹریون 33 رنز کے ساتھ شامل تھیں۔
جواب میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی کمزور رہا اور ابتدائی تین بلے باز بغیر رنز کے آؤٹ ہوگئے۔ تاہم کپتان نیٹ برنٹ اور الیس کیپسی نے 107 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اس کے بعد کوئی مضبوط پارٹنر شپ نہ بن سکی اور انگلینڈ 43 ویں اوور میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ماریزانے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی فتح کو یقینی بنایا۔
ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے فاتح کا سامنا جنوبی افریقہ سے فائنل میں ہوگا۔
