بنگلا دیش کیخلاف آخری ٹی 20 میں پاکستان کی جیت
تیسرے ٹی 20 میں شاہینوں کا پلٹ وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو باآسانی 74 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی تاہم سیریز بنگال ٹائیگر نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان شاہینز نے کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پور ڈھاکا میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکتوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تاہم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ کا کوئی پرسان حال نہ رہا اور پوری ٹیم 17ویں اوورز میں 104 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
