بریکنگ نیوز

پی پی نےچوہدری یاسین کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کردیا

اکتوبر 29, 2025 admin
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا حتمی انتخاب کر لیا

پی پی نےچوہدری یاسین کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کردیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے لیے وزیرِاعظم کے امیدوار کا نام فائنل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر قیادت اجلاس میں موجود تھی، جس میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چار ناموں پر غور کیا گیا: چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کے نام کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔