بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

اکتوبر 29, 2025 admin
آزاد کشمیر:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

آزاد کشمیر:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قبل از وقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کی اولین ترجیح زیر التواء آئینی عہدوں پر تقرریاں مکمل کرنا اور انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے، جب کہ ووٹ ڈالنے کے بعد پارٹی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر وزیراعظم چوہدری انوارالحق مستعفی نہیں ہوتے تو تحریکِ عدم اعتماد کسی بھی وقت پیش کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حمایت کے بعد پیپلز پارٹی 36 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کر رہی ہے۔