بریکنگ نیوز

اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعدحماس کا اہم اعلان

اکتوبر 28, 2025 admin
اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعدحماس کا اہم اعلان

 

اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعدحماس کا اہم اعلان

غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی گرفتارشہریوں کی لاشیں واپس کرنے کا عمل اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث معطل کر دیا جائے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیل کی کسی بھی قسم کی جارحیت کی وجہ سے لاشوں کی تلاش، کھدائی اور واپسی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو گی، اور اس کے نتیجے میں لاشوں کی واپسی میں تاخیر متوقع ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کر کے غزہ میں ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کی کارروائی سے انسانی بنیادوں پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور مصالحت کاروں سے مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ اداروں کو مناسب اجازت دی جائے تاکہ انسانی فریضے انجام دیے جا سکیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر لاشوں کی واپسی میں گڑبڑ کرنے کا الزام عائد کیا اور اپنی فوج کو غزہ پر حملے کا حکم دیا تھا۔  شیئر کرنا آسان ہو۔