بریکنگ نیوز

سہیل آفریدی کی اڈیالہ آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

اکتوبر 28, 2025 admin
سہیل آفریدی کی اڈیالہ آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

 

سہیل آفریدی کی اڈیالہ آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں جھگڑا دیکھنے میں آیا۔

ذرائع کے مطابق، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے، تاہم ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں میں آپس میں دھکم پیل، مکے اور تھپڑ بازی بھی ہوئی۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ڈی آئی خان سے آئے کارکن نے سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دیگر کارکنوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مزید یہ کہ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر بھی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اس واقعے نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اندرونی اختلافات اور انتشار کو سامنے لا دیا ہے۔