بریکنگ نیوز

پنک کلر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹی20 سیریز آج سے آغاز

اکتوبر 28, 2025 admin
پنک کلر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹی20 سیریز آج سے آغاز

پنک کلر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹی20 سیریز آج سے آغاز

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز، بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے خصوصی پنک جرسی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔

راولپنڈی میں شیڈول پہلے میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے تحت پاکستان ٹیم نے خصوصی پنک جرسی پہن کر شرکت کی۔ قومی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔

میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس بھی گلابی رنگ کے ہوں گے تاکہ مہم کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔