بریکنگ نیوز

پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دن بے نتیجہ،مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

اکتوبر 28, 2025 admin
پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دن بے نتیجہ،مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دن بے نتیجہ،مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بات چیت میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے منطقی مطالبات کو مکمل طور پر تسلیم نہ کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ افغان وفد مسلسل کابل انتظامیہ سے ہدایات لے کر بات چیت آگے بڑھا رہا ہے۔ مذاکرات میں شامل میزبان ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبات معقول اور امن کے لیے ضروری ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابل سے کوئی حوصلہ افزا جواب موصول نہیں ہورہا، جس سے مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔

پاکستانی وفد نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی نکات پر اتفاق تمام فریقین کے مفاد میں ہے اور امن کے لیے ان مطالبات کا تسلیم کیا جانا ناگزیر ہے۔