شیخوپورہ،بس سیم نالے میں گرنے سے 21 بچے زخمی
شیخوپورہ میں شاہین ولاز سیم پل، فائیو اسٹار اسٹیل مل بائی پاس کے قریب اسکول بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بس سیم نالے میں جا گری، جس کے باعث 21 بچے زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ،بس سیم نالے میں گرنے سے 21 بچے زخمی
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ چھ بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 15 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ تصادم کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
