ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست
چٹوگرام: ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی20 میچ میں میزبان بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز پر 3 وکٹیں کھوئیں۔ کپتان شائے ہوپ نے 46 اور رومن پاؤل نے 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 83 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تنظیم حسن 33 اور توحید ہردوئے 28 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
