بریکنگ نیوز

92 سالہ پال بیا مسلسل آٹھویں بار کیمرون کے صدر منتخب

اکتوبر 28, 2025 admin
 92 سالہ پال بیا مسلسل آٹھویں بار کیمرون کے صدر منتخب

92 سالہ پال بیا مسلسل آٹھویں بار کیمرون کے صدر منتخب

یاؤندے: دنیا کے سب سے معمر سربراہ مملکت پال بیا 92 سال کی عمر میں مسلسل آٹھویں مدت کے لیے کیمرون کے صدر منتخب ہو گئے۔

سرکاری نتائج کے مطابق پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے سابق اتحادی عیسیٰ چیروما بکاری نے 35.19 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

12 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد جزوی نتائج سامنے آئے، اور اس دوران اپوزیشن کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، جو تاحال جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ گزشتہ روز تجارتی شہر دوالا میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ پال بیا 1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر ہیں اور 1982 سے اقتدار میں ہیں۔ 2008 میں انہوں نے آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی اور 2018 میں متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ لے کر جیتے تھے۔