بریکنگ نیوز

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز اہم ہے،ڈونوون فریرا

اکتوبر 27, 2025 admin
پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز اہم ہے،ڈونوون فریرا

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز اہم ہے،ڈونوون فریرا

راولپنڈی: جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جاری ٹی20 سیریز اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران فریرا نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے حالیہ ٹی20 میچز میں اچھی کرکٹ پیش کی ہے اور ٹیم کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور بولرز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی پچ کا معائنہ نہیں کیا کیونکہ وہ پریکٹس پر موجود نہیں تھے، تاہم پہلی ایک یا دو گیندوں کے بعد پچ کی صورتحال کا اندازہ ہو جائے گا۔

کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں پہلا میچ جیتنا ٹیم کے لیے اچھی شروعات ہوگی اور یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم مرحلہ ہے۔