بریکنگ نیوز

کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اہم ملاقات

اکتوبر 27, 2025 admin
کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اہم ملاقات

کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اہم ملاقات

پشاور: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں جمعہ کے روز ہوئی، جس میں قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں قیام امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔