بریکنگ نیوز

پاکستان ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کرنا شروع

اکتوبر 27, 2025 admin
پاکستان ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کرنا شروع

 

پاکستان ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کرنا شروع

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

PAA کی جانب سے تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنائیں۔

اس اقدام کا مقصد مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور ملک میں جدید مالی نظام کو فروغ دینا ہے۔ مسافر نئے نظام کے ذریعے ادائیگیاں آسانی سے کر سکیں گے اور ضرورت کے مطابق نقد ادائیگی کا بھی اختیار موجود ہوگا، تاہم ڈیجیٹل طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہوائی اڈوں پر لین دین زیادہ شفاف اور محفوظ ہوگا اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔