بریکنگ نیوز

قومی ٹیم نے پنک کٹ کیوں پہنی؟

اکتوبر 27, 2025 admin
قومی ٹیم نے پنک کٹ کیوں پہنی؟

قومی ٹیم نے پنک کٹ کیوں پہنی؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔

پی سی بی کے مطابق 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی بریسٹ کینسر آگاہی مہم (PINKtober) کے تحت پنک جرسی پہن کر میدان میں اتریں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی **پنک ربن** کے ذریعے اس مہم کی حمایت کریں گے۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ “ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کے لیے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔

میچ کے دوران سٹمپس پر پنک برانڈنگ ہوگی اور میدان کے اطراف آگاہی پیغامات بھی دکھائے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے، اس سے قبل "پنک ڈے” ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی 20 میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ہے۔