بریکنگ نیوز

پاکستان کا دو روز کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان

اکتوبر 27, 2025 admin
پاکستان کا دو روز کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان

پاکستان کا دو روز کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 28 اور 29 اکتوبر کو پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹم کے مطابق صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی حدود محدود رہے گی، جس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام ممکنہ طور پر سرحدی علاقوں میں بھارتی فوجی مشقوں کے باعث احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص روٹس عارضی طور پر بند رہیں گے۔