بریکنگ نیوز

ایس پی عدیل اکبر کی موت خودکشی قرار،پولیس رپورٹ تیار

اکتوبر 27, 2025 admin
ایس پی عدیل اکبر کی موت خودکشی قرار،پولیس رپورٹ تیار

ایس پی عدیل اکبر کی موت خودکشی قرار،پولیس رپورٹ تیار

اسلام آباد: پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مرتب کر لی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ عدیل اکبر نے خود کشی کی۔

انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر، ڈرائیور اور ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کیے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے شکار تھے اور اسٹریس کے لیے کسی اچانک واقعے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان کی ذہنی دباؤ کی وجہ سے ماضی کے تجربات بھی ان پر اثر انداز ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 اکتوبر کو عدیل اکبر اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، جہاں انہوں نے دفتری امور سے متعلق بات کی اور ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ خوش ہیں، تاہم پروموشن نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے۔ ڈاکٹر نے عدیل اکبر اور ان کے اہلِ خانہ کو ہتھیار اور بلیڈز جیسی اشیاء سے دور رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  ایس پی عدیل اکبر ڈینگی اور کورونا کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے

بلوچستان میں ان کے خلاف دو سالہ انکوائری بھی ہوئی تھی، جس پر عدیل اکبر کو سزا دی گئی تھی اور اس وجہ سے وہ دو بار پروموشن سے محروم رہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل انہیں اسلام آباد تعینات کیا گیا تاکہ پروموشن ممکن ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر نے گھر میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ڈرائیور اور آپریٹر کو بلا کر سیکریٹریٹ گئے۔ وہاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر سے ملاقات طے تھی، لیکن ملاقات کے دوران اور بعد میں ان کی آخری کال موصول ہوئی۔ کال کے کچھ دیر بعد عدیل اکبر نے اپنے آپریٹر سے گن لے کر خود کشی کر لی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عدیل اکبر اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہے تھے اور حادثے سے قبل وہ معمول کے مطابق سرگرم تھے۔