بریکنگ نیوز

لاشو ں کی تلاش،مصری اور ریڈ کراس ٹیمیں غزہ میں داخل

اکتوبر 27, 2025 admin
لاشو ں کی تلاش،مصری اور ریڈ کراس ٹیمیں غزہ میں داخل

لاشو ں کی تلاش،مصری اور ریڈ کراس ٹیمیں غزہ میں داخل

تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مصری تکنیکی ٹیم اور بین الاقوامی ریڈ کراس کے اہلکار غزہ میں داخل ہو کر ہلاک شدہ یرغمالیوں کی تلاش کا کام انجام دیں گے۔ حکام کے مطابق یہ ٹیمیں غزہ کی پٹی میں ییلو لائن کے پار متاثرہ علاقوں میں تحقیقات کریں گی۔

اسرائیلی ترجمان نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز غزہ کی سکیورٹی اور نگرانی برقرار رکھیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کی سرگرمیوں پر مکمل کنٹرول اسرائیل کی سلامتی ٹیمیں یقینی بنائیں گی۔

مزید برآں، اسرائیلی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کسی بین الاقوامی فورس کی تعیناتی یا مستقبل کے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں حتمی فیصلہ اسرائیل ہی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مصری اور ریڈ کراس ٹیمیں آئندہ چند روز میں شمالی اور وسطی غزہ میں تلاش شروع کریں گی جہاں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔