بریکنگ نیوز

پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

اکتوبر 26, 2025 admin
پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد میں کی گئی، جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے حصہ لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تقریب رونمائی کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

عثمان خان اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں اور ٹی20 سیریز میں انہیں موقع دیا گیا ہے، جبکہ عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپنر ہیں۔ فخر زمان ایک روزہ فارمیٹ کا حصہ ہیں، انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کام کرنا پڑے گا۔

پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ محمد حارث نوجوان کھلاڑی ہیں، انہیں کافی مواقع دیے گئے لیکن ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ جو کھلاڑی ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔

پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

پاک،جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کی ٹرافی رونمائی

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل ایک اہم دن تھا، شکست پر مایوسی ہوئی، اور ٹی20 فارمیٹ کے مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔