بریکنگ نیوز

پی پی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟

اکتوبر 26, 2025 admin
پی پی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟

پی پی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟

رات 10 بجے ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور دیگر اہم ممبران شریک ہوں

آزاد کشمیر: ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

پی پی رہنما فریال تالپور نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات 10 بجے ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور دیگر اہم ممبران شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

بیرسٹر سلطان گروپ کے پانچ ارکان اور مہاجر نشستوں کے پانچ ارکان پہلے ہی پی پی کے ساتھ ہیں جبکہ دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے، جس کے بعد پارٹی کے ساتھ 30 سے زائد ارکان ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے وزراء کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔ وفد میں شامل چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ رہی ہے اور سیاسی و معاشی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔