بریکنگ نیوز

استنبول میں پاک افغان مذاکرات کا نیا دور شروع

اکتوبر 26, 2025 admin
استنبول میں پاک افغان مذاکرات کا نیا دور شروع

استنبول میں پاک افغان مذاکرات کا نیا دور شروع

استنبول: پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں دوبارہ شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بات چیت کی میزبانی ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفد نے قیامِ امن کے لیے متعدد تجاویز پیش کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔  پاک افغان مسئلہ جلد حل کریں گے،ٹرمپ

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے وفد نے ان تجاویز کا جواب 26 اکتوبر کی رات 2 بجے دیا، جس کے بعد پاکستانی وفد نے صبح 6 بجے اپنا جوابی مؤقف پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  ٹرمپ کا بڑا اقدام،جنوب مشرقی ایشیا میں دہائیوں پرانی جنگ کا اختتام

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ اعتماد سازی اور خطے میں استحکام کے لیے جاری ہے۔