ارشد شریف کی والدہ کا انتقال،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہارِ تعزیت
ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور باعزم خاتون تھیں جنہوں نے سچائی اور حق کے راستے پر چلنے والا بیٹا پروان چڑھایا
پشاور: معروف صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کرگئیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور باعزم خاتون تھیں جنہوں نے سچائی اور حق کے راستے پر چلنے والا بیٹا پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
محمد سہیل آفریدی نے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی خدمات اور ان کی والدہ کی تربیت کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔
