کوہلی ننےون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا-کوہلی اب تک 305 میچز میں 57.71 کی اوسط سے 14 ہزار 255 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 75 نصف سنچریاں اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوہلی نے شاندار 74 رنز کی اننگز کھیل کر سابق سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کے بعد وہ ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
کوہلی اب تک 305 میچز میں 57.71 کی اوسط سے 14 ہزار 255 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 75 نصف سنچریاں اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔
سابق سری لنکن اسٹار کمارا سنگاکارا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جنہوں نے 404 میچز میں 14 ہزار 234 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچز میں 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
