بریکنگ نیوز

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ،2 افراد شہید اور 2 زخمی

اکتوبر 24, 2025 admin
اسرائیل کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ،2 افراد شہید اور 2 زخمی

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ،2 افراد شہید اور 2 زخمی

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے تول میں ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے بعد گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں فضائی کارروائیاں کی تھیں، جن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ روز کے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نومبر 2024 میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والے فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، اور سرحدی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فضائی یا ڈرون حملے جاری ہیں۔

لبنانی حکام نے اب تک تازہ حملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔