بریکنگ نیوز

علی ترین نے پی سی بی کا قانونی نوٹس پھاڑ دیا۔

اکتوبر 24, 2025 admin

علی ترین نے پی س

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا قانونی نوٹس پھاڑ کر رد کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی ترین نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں سخت لہجے میں نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ورنہ فرنچائز کا معاہدہ منسوخ کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ دی گئی۔

علی ترین نے کہا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ پی ایس ایل ان کی محبت ہے اور یہ لیگ پورے ملک کی ہے۔ وہ مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کو تیار ہیں، مگر افسوس کہ اب تک نہ کوئی کال آئی، نہ ای میل کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔