بریکنگ نیوز

ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ ادا

اکتوبر 23, 2025 admin
ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ ادا

ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ ادا

اسلام آباد:وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ اسلام آباد پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، پولیس افسران، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکاروں اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

نمازِ جنازہ کے بعد ایس پی عدیل اکبر کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے جمعرات کے روز مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ وہ سرینا ناکے پر موجود تھے جہاں انہوں نے کسی سے فون پر بات کی اور اس کے فوری بعد اپنے اسٹاف سے پستول لے کر خود کو گولی مار لی۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔