بریکنگ نیوز

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری وزیرِ دفاع و آرمی چیف سے ملاقات

اکتوبر 23, 2025 admin
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری وزیرِ دفاع و آرمی چیف سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری وزیرِ دفاع و آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان و مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مصری افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے جامعۃ الازہر میں شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، جس میں مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے انتہا پسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دوران فیلڈ مارشل نے ٹومب آف دی ان نون سولجرز کی یادگار اور سابق صدر انور سادات کی قبر پر پھول بھی رکھے۔ دورے کا مقصد پاک مصر عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔