بریکنگ نیوز

راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام،سیریز برابر

اکتوبر 23, 2025 admin

راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام،سیریز برابر

راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی، جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا، سیریز 1-1 سے برابر

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں بے جان رہی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 138 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا، جسے پروٹیز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 18 رنز، سلمان علی آغا 28 اور ساجد خان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، جبکہ آصف آفریدی صفر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں :۔ ون ڈے اور ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،بابر اور نسیم کی واپسی

جنوبی افریقہ کی جانب سے سمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ اس فتح کے ساتھ 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔