بریکنگ نیوز

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

اکتوبر 23, 2025 admin
پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل-پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فرنچائز کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، جس میں معاہدہ منسوخ کرنے کی تنبیہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ون ڈے اور ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،بابر اور نسیم کی واپسی

رپورٹس کے مطابق فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار میڈیا انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا۔ ان بیانات سے لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچا، جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔