راولپنڈی میں شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چند افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق، 8 سے 10 افراد شہری پر تشدد میں ملوث تھے جن میں سے بعض کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا گیا۔ واقعے کی فوٹیج میں ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ شہری نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو اسکریپ گوداموں کے حوالے سے شکایت کی تھی، جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
