سوات اور گردونواح میں4.3 شدت کا زلزلہ
سوات: سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیرِ زمین گہرائی 183 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
