بریکنگ نیوز

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

اکتوبر 20, 2025 admin

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور وفاقی و صوبائی حکام کو نوٹس جاری کیے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ رجسٹرار آفس نے بلاجواز اعتراضات عائد کیے ہیں، یہ کہنا درست نہیں کہ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ آ چکا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے سے متعلق اعتراض بھی بے بنیاد ہے کیونکہ کابینہ ابھی تشکیل نہیں پائی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔