بریکنگ نیوز

پاک،جنوبی افریقہ آخری ٹیسٹ شروع،پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا

اکتوبر 20, 2025 admin

پاک،جنوبی افریقہ آخری ٹیسٹ شروع،پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ راولپنڈی میں شروع ہوگیا، سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی، پاکستانی بیٹرز نے سوئپ اور ریویرس سوئپ شاٹس پر خصوصی مشق کی۔

ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسے مضبوط حریف کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے، لاہور کی پچ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لیے سازگار تھی، جب کہ پنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا گیا۔

مہمان کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، پنڈی میں بھی نعمان علی اور ساجد خان جیسے اسپنرز کا سامنا مشکل ہوگا، تاہم خوشی ہے کہ کیشو مہاراج مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل اسلام آباد کے شاپنگ مالز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی روایتی اور ثقافتی اشیا میں دلچسپی ظاہر کی اور یادگار اشیا خریدیں۔

اہم نکات:

  • پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل
  • پنڈی ٹیسٹ کا آغاز، پاکستان پہلے بیٹنگ کر رہا ہے
  • اظہر محمود کا کہنا ہے ٹیم بہترین فارم میں ہے
  • ایڈن مارکرم نے پاکستانی اسپنرز کو خطرناک قرار دیا