بریکنگ نیوز

اے آئی ٹیکنالوجی نے وکی پیڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا

اکتوبر 19, 2025 admin
اے آئی ٹیکنالوجی نے وکی پیڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا

اے آئی ٹیکنالوجی نے وکی پیڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کی سب سے بڑی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کی مقبولیت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بڑھتا ہوا استعمال قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، وکی پیڈیا کے صارفین کی تعداد میں تقریباً 8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب لوگ معلومات حاصل کرنے کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس اور سرچ انجنز کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں، جو براہِ راست اور فوری جوابات فراہم کرتے ہیں، اس لیے صارفین وکی پیڈیا پر جانے کی زحمت نہیں کرتے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، نوجوان نسل نے معلومات حاصل کرنے کے لیے یوٹیوب، انسٹاگرام ریلس، اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔

وکی پیڈیا نے بھی اس کمی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مئی اور جون کے دوران ویب سائٹ کا بڑا حصہ خودکار بوٹس کے ذریعے استعمال کیا گیا، جس کے باعث حقیقی انسانی وزٹس میں واضح کمی ریکارڈ ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق، اس رجحان سے نمٹنے کے لیے وکی پیڈیا نے نئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جن میں معلومات کے ذرائع کی شفافیت میں اضافہ، مواد کی مستندیت کو بہتر بنانا، اور نئے قارئین تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیموں کی تشکیل شامل ہے۔