بریکنگ نیوز

عمران خان کی سابق خوشدامن انتقال کرگئیں

اکتوبر 19, 2025 admin
عمران خان کی سابق خوشدامن انتقال کرگئیں

عمران خان کی سابق خوشدامن انتقال کرگئیں

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ، لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور ان کے چھ بچے تھے، جن میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل ہیں۔

عمران خان کی سابق خوشدامن انتقال کرگئیں

عمران خان کی سابق خوشدامن انتقال کرگئیں

لیڈی اینابیل کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقہ میں ہوا جبکہ دوسرے کو شیر کے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ ان کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے اپنی اہلیہ کے نام پر لندن کے مشہور مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا، جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔

لیڈی اینابیل نے صرف 15 برس کی عمر میں "لیڈی اینابیل” کا خطاب حاصل کیا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 سال تک رہی اور پھر 1978 میں انہوں نے سر جیمز گولڈ اسمتھ سے دوسری شادی کی۔

لیڈی اینابیل کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کو لارڈ بنا دیا گیا اور انہوں نے 2016 میں میئر لندن کے انتخاب میں صادق خان کا مقابلہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ لیڈی اینابیل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی، جو بعد ازاں 2004 میں طلاق پر ختم ہوئی۔