بریکنگ نیوز

قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ بڑی خبر آگئی!

اکتوبر 18, 2025 admin

قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ بڑی خبر آگئی!

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ کپتان محمد رضوان کی جگہ نئے قائد کے تقرر کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتانی کے معاملے کو باضابطہ طور پر اٹھایا ہے۔ انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایک خط لکھ کر سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے تاکہ کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی تھنک ٹینک قیادت کی تبدیلی پر ابتدائی مشاورت کر چکا ہے جبکہ ایک مضبوط امیدوار سے گزشتہ چند روز سے رابطے بھی جاری ہیں۔ اس امیدوار نے قیادت سنبھالنے کے بدلے مکمل اعتماد اور معاملات میں فری ہینڈ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ہٹائے جانے کی صورت میں بابر اعظم، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کو قیادت کے لیے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو فرنٹ رنر قرار دیا جا رہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔