پاکستان شاہینز نے کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
کینٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور مقابلے کو 28 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پروفیشنل کاؤنٹی الیون پہلے کھیلتے ہوئے 187 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ کرا بیٹھی۔ ول اسمیڈ نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حمزہ شیخ نے 44 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست،سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت نے تین وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ کپتان سعود شکیل اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔شارجہ میں مداحوں کا ہجوم تھا
کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے، جبکہ حیدر علی نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آخر میں شاہد عزیز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔
پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں ہی پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلے گی۔
