بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اور وزیر خوراک مستعفی

اکتوبر 18, 2025 admin

 

آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اور وزیر خوراک مستعفی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران دونوں وزرا نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ چلنا ریاست کے مفاد میں نہیں۔
عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ ’’مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جس کی ذمہ داری براہِ راست وزیراعظم انوار الحق پر عائد ہوتی ہے۔‘‘

چوہدری اکبر ابراہیم نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم ہاؤس عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور اہم فائلیں مہینوں تک زیرِ التوا رکھی جاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق خود استعفیٰ دیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں وزرا کے استعفوں سے آزاد کشمیر کی حکومت پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔