بریکنگ نیوز

چینی طیاروں نے امریکی طیارے بھگا دیے

اکتوبر 17, 2025 admin

چینی طیاروں نے امریکی طیارے بھگا دیے-چینی جے-16 لڑاکا طیارے نے امریکی طیاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا

بیجنگ: چین کے جے-16 لڑاکا طیارے نے دو غیر ملکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا کر ملک کے ایئر ڈیفنس زون سے باہر جانے پر مجبور کر دیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا، تاہم اس کی تفصیلات رواں ماہ پہلی بار منظرِ عام پر آئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد غیر ملکی طیارے دوبارہ اس علاقے میں داخل نہیں ہوئے۔

چینی دفاعی تجزیہ کار اور پی ایل اے کے سابق کرنل یوے گانگ کے مطابق، امکان ہے کہ یہ غیر ملکی طیارے امریکا کے جدید ایف-22 ففتھ جنریشن طیارے تھے۔ ان کے مطابق جے-16 طیارہ ان اسٹیلتھ طیاروں کو نشانہ بنانے میں اس لیے کامیاب ہوا کیونکہ پی ایل اے ایک مربوط جنگی نظام (Integrated Combat System) استعمال کرتی ہے، جس میں سیٹلائٹس، ارلی وارننگ سسٹم اور اینٹی اسٹیلتھ ریڈار شامل ہیں۔

ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے پائلٹ لی چاؤ نے بتایا کہ یہ واقعہ تربیتی مشق کے دوران پیش آیا، جب غیر ملکی طیاروں نے اشتعال انگیز پروازیں کیں۔ ان کے مطابق انہوں نے انتہائی مہارت سے فضائی چالیں چلیں، اپنے طیارے کو الٹا کر دشمن طیاروں کے اوپر اڑان بھری، اور پھر دونوں کو ایک ساتھ لاک کیا، جس کے بعد وہ علاقے سے نکل گئے۔

ماہرین کے مطابق جے-16 ففتھ جنریشن نہیں بلکہ چوتھی جنریشن کا جدید طیارہ ہے جو 2016 میں چینی فضائیہ کا حصہ بنا، تاہم اس کی ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک صلاحیتیں اسے خطے کے بہترین لڑاکا طیاروں میں شامل کرتی ہیں۔