بریکنگ نیوز

عازمینِ حج کے لیےبڑی خوشخبری!

اکتوبر 17, 2025 admin

عازمینِ حج کے لیےبڑی خوشخبری!

وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے تحت بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج پالیسی 2026 اور سروسز پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) کے مطابق 22 اکتوبر تک بکنگ مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:۔  اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

وزارت کے مطابق اس سال نجی حج اسکیم کے تحت 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں، جن میں سے 55 ہزار 500 عازمین نے بکنگ مکمل کر لی ہے، جب کہ تقریباً ساڑھے چار ہزار نشستیں تاحال خالی ہیں۔