بریکنگ نیوز

ملاکنڈ میں ٹرک الٹ گیا،15افراد جاں بحق

اکتوبر 16, 2025 admin
ملاکنڈ میں ٹرک الٹ گیا،15افراد جاں بحق
ملاکنڈ میں ٹرک الٹ گیا،15افراد جاں بحق
ملاکنڈ: سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔ جائے وقوعہ پر موٹروے پولیس اور عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین، علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو مختلف علاقوں میں موسمی طور پر نقل مکانی کرتا رہتا تھا۔