عوام کے لیےخوشخبری:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- پیٹرول کی قیمت میں 5.66 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر۔
- ڈیزل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 275.41 روپے فی لیٹر۔
- مٹی کا تیل کی قیمت میں 3.26 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 181.71 روپے فی لیٹر۔
- لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.74 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 162.76 روپے فی لیٹر۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔
