بریکنگ نیوز

افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

اکتوبر 15, 2025 admin
افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

چمن سیکٹر کے سپن بولدک علاقے میں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ کرم سیکٹر میں پاک فوج کا مؤثر جواب،متعدد ٹینک پوزیشنز تباہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا، متعدد پوسٹیں، ٹینک اور عملہ تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ سپن بولدک پر افغانستان کے نئے حملے ناکام،20 ہلاک

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی ویڈیوز اور خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ پاک فوج ہر وقت سرحدی علاقوں میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی حملے کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہوگا۔