کرم سیکٹر میں پاک فوج کا مؤثر جواب،متعدد ٹینک پوزیشنز تباہ
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے افغان طالبان اور خوارج عناصر کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینک پوزیشنز تباہ ہوئیں اور ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن عناصر کی فائرنگ کے بعد پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آوروں کی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ کئی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی اور مخالف گروپوں کے متعدد کارندے فرار ہوگئے۔
جوانوں کا نشانہ چیک کریں 🇵🇰⚔️🇵🇰
نعرہ تکبیر pic.twitter.com/thxOS77oK0— Pak Army 🇵🇰 (@PakMilitaryClub) October 14, 2025
ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران کم از کم پانچ ٹینک پوزیشنز تباہ کی گئیں جبکہ پاک فوج نے ترکمان زئی ٹاپ اور نارگسر پوسٹ پر بھی کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں دشمن کے ٹینک اور تربیتی کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں دشمن عناصر کی کارروائیوں کا جواب دے رہی ہے، اور علاقے میں صورتحال پر مکمل کنٹرول برقرار ہے۔
