پاک فوج کا افغان پوسٹ پر میزائل حملہ،طالبان کو بھاری نقصان
کُرم میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے ان کے اہم پوسٹوں اور ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ فوج کی جانب سے استعمال کیے گئے جدید میزائل نے ہدف کو تباہ کر دیا، جسے آپریشن کے دوران جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور ان کے ہتھیار اور سازوسامان بھی شدید نقصان اٹھانے پر مجبور ہوئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہدف کو کامیابی سے تباہ کرتے ہوئے نعرہ تکبیر بلند کیا، جس سے فورسز کا مورال بلند ہوا۔
کُرم میں حالیہ دنوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی طرف سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوا تھا، جس سے شہریوں اور سرحدی فورسز کی حفاظت کے لیے فوری کارروائی ضروری ہو گئی تھی۔ پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرحدی علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور کسی بھی اشتعال انگیزی کو سخت جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے بعد طالبان کے درمیان شدید ہلچل مچی ہوئی ہے اور کئی مقامات پر ان کے کمینوں کو خالی پایا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے بھی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور فورسز کے تعاون میں رہیں۔
