کرم:کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق
کرم، ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے حادثے میں پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت مزدور کان میں کام کر رہے تھے، اور زمین کھسکنے سے چھ کان کن ملبے تلے دب گئے، جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ راجہ نصیر احمد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
جاں بحق مزدوروں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ گورنرخیبر پختونخوا کا گنڈا پوراستعفیٰ فوری منظور سے معذرت
ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے کی وجہ سے مزدور پھنس گئے تھے، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی
